٭ الیکشن کمیشن کی ٹیم کل جے پور جائے گی۔            ٭ وزیراعظم ہفتے کو اُمنگوں والے بلاکس کے لئے ایک ہفتہ طویل سنکلپ سپتاہ پروگرام کا آغاز کریں گے            ٭ بھارت میں سبزانقلاب کے بانی ایم ایس سوامی ناتھن کا چنئی میں انتقال ہوگیا            ٭ پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم پیدائش عیدمیلادالنبی بھی آج ملک بھر میں منایا جارہا ہے            ٭ سربجوت سنگھ، ارجن سنگھ چیما اور شیو نروال کی بھارتی ٹیم نے سونے کا تمغہ حاصل کیا           
خبروں کی جھلکیاں

Apr 12, 2023
10:43AM

دفاع کیلئے رقوم اور اقتصادیات کے بارے میں تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس

FILE PIC
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ آج نئی دلّی میں دفاع کو دی جانے والی رقوم اور اقتصادیات کے موضوع پر تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ یہ کانفرنس پالیسی سازوں، تعلیمی ماہرین اور سرکاری عہدیداروں کو ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کرے گی تاکہ وہ سکیورٹی کے موجودہ ابھرتے ہوئے چیلنجوں کے تناظر میں دفاعی فائننس اور اقتصادیات کے بارے میں اپنے تجربات اور خیالات سے ایک دوسرے کو واقف کراسکیں۔اِس کانفرنس میں امریکہ، برطانیہ، جاپان، آسٹریلیا، سری لنکا، بنگلہ دیش اور کینیا کے مندوبین شرکت کریں گے۔وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ کانفرنس کا مقصد مختلف ملکوں کے بہترین طور طریقوں، مہارت اور تجربات کے بارے میں ایک دوسرے کو جانکاری فراہم کرنا ہے۔
یہ کانفرنس دفاع کے شعبے میں آتم نربھرتا کے سرکارکے نظریے کو فروغ دینے میں غیر ملکی سرکاروں، بین الاقوامی اداروں اور عالمی رہنماﺅں کے ساتھ تال میل میں سہولت پیدا کرنے میں بھی مدد کرے گی۔×

  لائیو ٹوئٹر فیڈ