٭ اڈیشہ میں کورو منڈل ایکسپریس ٹرین حادثے میں 233 افراد ہلاک اور 900 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں            ٭ وزیر داخلہ امت شاہ نے سیلاب سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا            ٭ بھارت نے امید ظاہر کی ہے کہ چین، اپنے یہاں موجود بھارتی صحافیوں کو، کام کرنے کیلئے وہاں رہنے دے گا            ٭ مرکز نے تور اور اُڑد کی دال کی ذخیرہ اندوزی اور اس سلسلے میں سٹے بازی کو روکنے کیلئے حد مقرر کی            ٭ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی مردوں کی ٹیم نے، اولمپک چمپئن ٹیم بیلجیم کو پانچ-ایک سے شکست دی           
خبروں کی جھلکیاں

Mar 15, 2023
10:04PM

بھارت نے، چار ریاستوں میں، سبزقومی شاہراہ کے کوریڈورز کے پروجیکٹ کی تعمیر کے لئے، عالمی بینک کے ساتھ سمجھوتے پردستخط کئے

@sansad_tv
بھارت اور عالمی بینک نے چار ریاستوں میں گرین قومی شاہراہ راہداری پروجیکٹ کی تعمیر کے لیے قرض کے ایک سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ ریاستیں ہیں، ہماچل پردیش، راجستھان، اترپردیش اور آندھراپردیش۔ یہ سمجھوتہ ان ریاستوں میں 781 کلو میٹر سڑک کی تعمیر کے لیے طے پایا ہے، جس کے لیے 50 کروڑ ڈالر کا قرض دیا جائے گا۔ آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریر جواب میں سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ پروجیکٹ پر 7 ہزار 662 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت آئے گی۔ انھوں نے کہا کہ اس گرین قومی شاہراہ راہداری پروجیکٹ کا مقصد ماحولیات کو بہتر بنانے اور گرین ٹیکنالوجیوں کے استعمال کے تناظر میں محفوظ اور گرین شاہراہ کی تعمیر کرنا ہے۔×

   متعلقہ خبریں

  لائیو ٹوئٹر فیڈ