٭ اڈیشہ میں کورو منڈل ایکسپریس ٹرین حادثے میں 233 افراد ہلاک اور 900 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں            ٭ وزیر داخلہ امت شاہ نے سیلاب سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا            ٭ بھارت نے امید ظاہر کی ہے کہ چین، اپنے یہاں موجود بھارتی صحافیوں کو، کام کرنے کیلئے وہاں رہنے دے گا            ٭ مرکز نے تور اور اُڑد کی دال کی ذخیرہ اندوزی اور اس سلسلے میں سٹے بازی کو روکنے کیلئے حد مقرر کی            ٭ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی مردوں کی ٹیم نے، اولمپک چمپئن ٹیم بیلجیم کو پانچ-ایک سے شکست دی           
خبروں کی جھلکیاں

Feb 28, 2023
10:05PM

بھارت اور یوروپی یونین کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدہ بھارت - یوروپی یونین تعلقات کےلئے اہم تبدیلی کا محرک ثابت ہوگا : وزیر خارجہ

@DrSJaishankar

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت اوریوروپی یونین کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدہ FTA بھارت اور یوروپی یونین کے تعلقات کےلئےاہم تبدیلی کا محرک ثابت ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارت مختصر وقت کے اندر باہمیطور پر فائدے مند اور نتیجہ خیز مذاکرات کا منتظر ہے۔ آج نئی دلی میں بھارت-یوروپی یونین تجارت اور پائیداری سے متعلق کانکلیو میں اظہار خیال کرتے ہوئےڈاکٹر جے شنکر نے یوروپی یونین کو بھارت کا ایک اہم تجارتی پارٹنر قرار دیا اورکہا کہ بھارت اور یوروپی یونین کثیر قطبی عالمی نظام میں یقین رکھتے ہیں اور کثیرجہتی طریقہ کار کو فروغ دینے کےلئے مشترکہ عہد رکھتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ بھارت اور یوروپی یونین ایک دوسرے کےجغرافیائی سیاسی، اقتصادی، اسٹریٹیجک اور سلامتی سے متعلق خدشات کا پورا خیالرکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یوروپی یونین بھارت کے سب سے بڑے اور اہم تجارتی شراکتدار ملکوں میں سے ہے اور دوطرفہ تجارت 115 ارب امریکی ڈالر کو پار کر گئی ہے۔

ملک کے مختلف شعبوں میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات لانے کےلئےپچھلے نو برس کے دوران کئے گئے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے کہاکہ بھارت آب و ہوا کی تبدیلی کی روک تھام کرنے والے سرکردہ ملکوں میں سے ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کو حاصل کرنے کےلئے ماحولیات کےلئے سازگارتوانائی کی طرف منتقلی نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تیزی کے ساتھڈیجیٹل تبدیلی ہورہی ہے اور حکومت آرٹیفیشئل انٹلی جنس اور ملک میں ہی چِپ بنانےکے ایکو سسٹم جیسی اُبھرتی ہوئی ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔ X


   متعلقہ خبریں

  لائیو ٹوئٹر فیڈ