گجرات اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے میں انسٹھ فیصد ووٹروں نے ووٹ ڈالے۔            ٭ مین پوری لوک سبھا سیٹ اور پانچ ریاستوں کی چھ اسمبلی سیٹوں کے لیے بھی ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ ختم۔            ٭ وزیراعظم نے بھارت کی گروپ بیس صدارت کے سلسلے میں سبھی پارٹیوں کی میٹنگ کی صدارت کی۔            ٭ وزیراعظم نے بھارت کی جی ٹوینٹی صدارت کی حمایت کرنے پر عالمی رہنماؤں کے تئیں تشکر کا اظہار کیا ہے۔            ٭ بھارت اور جرمنی نے ایک دوسرے کے ملک میں مائیگریٹ کرنے اور آنے جانے کے سلسلے میں ایک معاہدے پر دستخط کیے۔           
خبروں کی جھلکیاں

Nov 25, 2022
2:58PM

وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت بحرالکاہل خطے کی اہمیت، عالمی برادری کی اقتصادی ترقی کے لئے برقرار ہے۔

RAJNATH IRPD

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ملکوں سے کہا ہے کہ وہ آب و ہوامیں تبدیلی کووڈ وبا اور عام سہولتوں سے بڑے پیمانے پر محرومی کی وجہ سے درپیش چیلنجوںسے نمٹنے کے لئے مل کر کام کریں۔ انھوں نے کہا کہ سبھی ملکوں کو ان چیلنجوں سے، جنگاور تنازعات کے تباہ کن اثرات سے متاثر ہوئے بغیر نمٹنے کے لئے مشترکہ اقدامات کریں۔نئی دلّی میں آج بھارت بحرالکاہل علاقائی مذاکرات 2022 سے خطاب کرتے ہوئے جناب سنگھنے کہا کہ بالی میں جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس میں موجود عالمی رہنماؤں نے وزیر اعظم نریندر مودیکے اُس پُرعزم پیغام کی وکالت کی تھی کہ جنگ کا دور اب ختم ہوچکا ہے۔ انھوں نے مشترکہسکیورٹی کو مشترکہ مفادات اور مشترکہ سکیورٹی کی حد تک مثالی طور پر وسعت دینے پر زوردیا۔ انھوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اگر سکیورٹی صحیح معنیٰ میں ایک مشترکہ ادارہبن جاتی ہے، تو ایک مفید عالمی نظام تشکیل دیا جاسکتا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ بھارتبحر الکاہل خطہ عالمی برادری کے اقتصادی فروغ کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ انھوںنے کہا کہ صدیوں پرانے ایک مقام سے دوسرے مقام تک جانے والے سمندری راستوں سے کاروبارکو بڑھانے میں مدد ملی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت نے بھارت-بحرالکاہل خطے کے احتراممیں آسیان کی مرکوزیت کی اہمیت کو نمایاں کیا ہے۔×


   متعلقہ خبریں

  لائیو ٹوئٹر فیڈ