گجرات اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے میں انسٹھ فیصد ووٹروں نے ووٹ ڈالے۔            ٭ مین پوری لوک سبھا سیٹ اور پانچ ریاستوں کی چھ اسمبلی سیٹوں کے لیے بھی ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ ختم۔            ٭ وزیراعظم نے بھارت کی گروپ بیس صدارت کے سلسلے میں سبھی پارٹیوں کی میٹنگ کی صدارت کی۔            ٭ وزیراعظم نے بھارت کی جی ٹوینٹی صدارت کی حمایت کرنے پر عالمی رہنماؤں کے تئیں تشکر کا اظہار کیا ہے۔            ٭ بھارت اور جرمنی نے ایک دوسرے کے ملک میں مائیگریٹ کرنے اور آنے جانے کے سلسلے میں ایک معاہدے پر دستخط کیے۔           
خبروں کی جھلکیاں

Nov 25, 2022
2:52PM

فیفا عالمی کپ میں آج گروپ بی کے میچ میں ویلز کا مقابلہ ایران سے اور قطر کا مقابلہ سنیگل سے ہوگا۔

@FIFAWorldCup

فٹبال میں قطر کے شہر دوحہ میں جاری فیفا ورلڈکپ میں آج گروپ بی میں احمد بن علی اسٹیڈیم میں ویلز کا مقابلہایران سے ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔ آج شامساڑھے چھ بجےAl- Thumama اسٹیڈیم میں گروپ A کے میچ میں قطر کا سامنا سینیگل سے ہوگا۔آج کے تیسرے میچ میںرات ساڑھے نو بجے خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں گروپ A کےمیچ میں نیدرلینڈس اور Ecuador کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوںگی۔

کَل رات گروپ H کے ایک سنسنی خیز میچ میں پرتگال نے گھاناکو دو کے مقابلے تین گول سے ہراکر اپنی مہم کا آغاز کیا۔ پرتگال کے کپتان Cristiano Ronaldo نےتاریخ ساز کارنامہ انجام دیا۔ وقفے سے پہلے میچ میں کوئی گول نہیں ہوا۔ البتہ وقفےکے بعدRonaldo نے پینالٹی سے میچ کا پہلا گول کیا۔ اِس طرحوہ پانچ ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں اسکور کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اِس سے پہلےوہ دوہزار چھ، دو ہزار دس، دوہزار چودہ اور دو ہزار اٹھارہ کے ورلڈ کپ میں کھیل چکےہیں۔ گروپ G کےایک میچ میں برازیل نے سربیا کو دو-صفر سے ہراکر اپنی مہم کا آغاز کیا۔ اِدھر اُروگوئےاور جنوبی کوریا کے درمیان میچ برابری پر ختم ہوا۔ کوئی بھی ٹیم گول نہیں کرسکی۔ ایکاور میچ میں سوئٹزرلینڈ نے Cameroon کو اپنے پہلے میچ میں ایک-صفرسے ہرادیا۔ X


   متعلقہ خبریں

  لائیو ٹوئٹر فیڈ