٭ بڑے صنعتی اداروں اور سرمایہ کاروں نے مرکزی بجٹ کا خیرمقدم کیا            ٭ بھارت کی صدارت کے تحت روزگار سے متعلق جی-ٹوینٹی ورکنگ گروپ کی پہلی میٹنگ آج راجستھان میں            ٭ پائیدار مالی امور سے متعلق ورکنگ گروپ کی پہلی جی-ٹوینٹی میٹنگ بھی آج گوہاٹی میں            ٭ بھارت اور امریکہ نے سیمی کنڈکٹر صنعت میں اشتراک کو بڑھاوا دینے کیلئے ٹاسک فورس بنانے سے اتفاق کیا            ٭ آخری ٹی-ٹوینٹی میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 168 رن سے ہراکر سیریز دو-ایک سے جیت لی           
خبروں کی جھلکیاں

Oct 31, 2022
9:59AM

بحری کمانڈروں کی، 2022 کی دوسری کانفرنس آج نئی دلی میں شروع ہوگی

indiannavy@
2022 کی بحریہ کے کمانڈروں کی دوسری کانفرنس آج نئی دلّی میں شروع ہوگی۔ 
اِس چار روزہ کانفرنس کے دوران وزیر دفاع راجناتھ سنگھ قومی سلامتی سے متعلق معاملات پر بحری کمانڈروں کے ساتھ خطاب اور بات چیت کریں گے۔ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان اور بھارتی فوج اور بھارتی فضائی فورس کے سربراہان بھی بحری کمانڈروں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ 
اِس کانفرنس کے دوران بحری عملے کے سربراہ دیگر بحری کمانڈروں کے ساتھ گذشتہ چند ماہ میں بھارتی بحریہ کے ذریعے انجام دی گئیں، انتظامی کارروائیوں، تربیت، انسانی وسائل کی فروغ، لوجسٹک مٹیریل اور بڑی آپریشنل کارروائیوں کا جائزہ لیں گے۔ 
وہ ضروری کارروائیوں اور اقدامات کےلئے مستقبل کے منصوبوں پر مزید بات چیت کریں گے۔ یہ کانفرنس خطے کی جغرافیائی حکمتِ عملی کی صورتحال اور اِس سے نمٹنے کےلئے بحریہ کہ تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

   متعلقہ خبریں

  لائیو ٹوئٹر فیڈ