٭ وزیر اعظم نے ’ایک ضلع ایک پروڈکٹ‘ اسکیم کو بڑھاوا دینے اور اُمنگوں والے ضلعوں کو مزید فروغ دینے پر زور دیا            ٭ وزیر داخلہ اور بی جے پی صدر آج سے آسام کا دورہ کررہے ہیں، جہاں وہ مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے            ٭ لوک سبھا کے اسپیکر نے ضابطوں پر مبنی بین الاقوامی نظام کے تئیں بھارت کی حمایت کو دوہرایا            ٭ نیوزی لینڈ نے کہا ہے کہ وہ بھارت کو اپنے سب سے اہم ساجھیدار ملکوں میں سے ایک مانتا ہے            ٭ بین الاقوامی شمسی اتحاد کی پانچویں اسمبلی اس مہینے کی سترہ تاریخ سے نئی دلّی میں ہوگی           
خبروں کی جھلکیاں

Aug 15, 2022
11:37AM

پسماندہ، ضروتمند اور حاشیے پر رہنے والوں کے ساتھ ہمدردی کرنا آج کے بھارت کی اوّلین ترجیح ہے: صدرِ جمہوریہ ہند

@rashtrapatibhvn
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ملک کے عوام سے کہا ہے کہ وہ اپنی بنیادی ذمہ داریوں کو جانیں اور اُن کی پیروی کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کو نئی اونچائیوں تک لے جائیں گے۔ 76 ویں یومِ آزادی کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ پسماندہ، ضرورتمند اور حاشیے پر رہنے والوں کے ساتھ ہمدردی کرنا آج کے بھارت کے لیے اہم ہے۔
یوم آزادی کے موقع پر کل شام تمام بھارتیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت ایک آماد ملک کے طور پر اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا 14 اگست کو ملک کی تقسیم کی ہولناکی کے یادگار دن کے طور پر منایا جانے کا مقصد عوام میں سماجی ہم آہنگی واتحاد پیدا کرنا اور انھیں بااختیار بنانا ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ 75 برس کے اس عرصہ کے دوران ہم نے کئی سبق سیکھے ہیں اور یہ ملک کو اگلے سنگ میل امرت کال تک لے جانے کے سفر میں کارآمد ثابت ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ 2047 تک بھارت اپنے مجاہدین آزادی کے خوابوں کی تعمیر حاصل کرلے گا۔

  لائیو ٹوئٹر فیڈ