اتراکھنڈ میں سرنگ میں پھنسے ہوئے 41 ورکروں کو بحفاظت نکالے جانے پر ملک نے راحت کی سانس لی ہے۔            ٭ وزیر اعظم نریندر مودی نے بچاﺅ ٹیموں کی کوششوں کی ستائش کی ہے۔            ٭ تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے تحت کَل ووٹنگ کیلئے سبھی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔            ٭ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج سے مہاراشٹر کا چار روزہ دورہ کر رہی ہیں۔            ٭ امریکی سفارتخانے اور بھارت میں اُس کے قونصل خانوں نے طلبا کیلئے ایک لاکھ چالیس ہزار ویزا جاری کئے ہیں۔           
خبروں کی جھلکیاں

Aug 10, 2022
10:18AM

ترقی یافتہ ممالک اب بھارت کے ساتھ تجارتی سودوں پر دستخط کرنے کیلئے بہت زیادہ دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں: پیوش گوئل

PiyushGoyal@
کامرس کے وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ دنیا بھارت کو اب معاشی ترقی کے ایک سرکردہ ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ نئی دلّی میں ویاپاری Udyami سمّیلن سے خطاب کرتے ہوئے ، جناب گوئل نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک اب بھارت کے ساتھ تجارتی سودوں پر دستخط کرنے کیلئے بہت دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ سال 2014 سے پہلے بھارتی معیشت کو کمزور اور غیرپائیدار مانا جاتا تھا اور سرمایہ کار بھی بھارت کے ساتھ کاروبار کرنے کے بارے میں شک و شبہ میں مبتلا تھے۔ 
وزیر موصوف نے شفافیت اور کاروبار کرنے میں سہولت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تاجروں اور صنعت کاروں کو یقین دلایا کہ سرکار ، اُن بیوپاریوں کی بھرپور مدد کرے گی، جو کسی بھی اتھارٹی کی جانب سے ہراساں کئے جانے کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں۔ جناب پیوش گوئل نے تاجروں سے کہا کہ وہ بھارت میں سامان ، اشیاءاور خدمات کے معیار کو ترجیح دیں ۔

   متعلقہ خبریں

  لائیو ٹوئٹر فیڈ