٭ مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، راجستھان اور تلنگانہ کے اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کیلئے تمام تیاریاں ہوگئی ہیں            ٭ حکومت نے پیر سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے موسم سرما کے اجلاس کے بلا رُکاوٹ کام کاج کیلئے سبھی پارٹیوں سے تعاون طلب کیا ہے            ٭ بھارت کی بڑھتی ہوئی معیشت اور تیز رفتار ترقی کیلئے ملک میں وسیع تر ثالثی کے اداروں کی ضرورت ہے : نائب صدر            ٭ پچھلے دس برس میں بھارت کی بایومعیشت میں ریکارڈ 13 گنا اضافہ ہوا ہے : ڈاکٹر جتیندر سنگھ            ٭ شطرنج میں ویشالی رمیش بابو نے بھارت کی تیسری خاتون گرینڈ ماسٹر بن کر تاریخ رقم کی ہے           
خبروں کی جھلکیاں

Aug 02, 2022
2:51PM

وزیر اعظم مودی نے نئی دلی میں مالدیپ کے صدر ابراہیم محمد صالح کے ساتھ بات چیت کی۔ جناب صالح آج شام صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے بھی ملاقات کریں گے

Maldives Prez-India

وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دلی میں مالدیپ کے صدر ابراہیممحمد صالح کے ساتھ بات چیت کی۔ دورے پر آئے ہوئے صدر آج شام راشٹرپتی بھون میں صدرجمہوریہ دروپدی مرمو سے بھی ملاقات کریں گے۔ جناب صالح بھارت کے چار دن کے دورے پرکل نئی دلی پہنچے ہیں۔ ان کے ہمراہ عہدیداروں اور کاروباری افراد کا اعلیٰ سطح کا وفدبھی آیا ہے۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کل شام مالدیپ کے صدر سے ملاقات کی۔ ایکٹوئٹ میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ بھارت کی ہمسایہ پہلے اور مالدیپ کی بھارت پہلے پالیسیاںایک دوسرے کے لےے معاون ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پالیسیاں بھارت اور مالدیپ کےدرمیان خصوصی ساجھیداری کو آگے بڑھانے میں مدد کرتی ہیں۔ جناب صالح کل ممبئی بھی جائیںگے۔

مالدیپ بحر ہند کے خطے میں بھارت کا ایک اہم ہمسایہ ملکہے اور بھارت کی ہمسایہ پہلے کی پالیسی میں اس کا ایک خاص مقام ہے۔ حالیہ برسوں میںدونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں ساجھیداری میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور جنابصالح کے دورے سے دونوں ملکوں کے رہنماؤں کو ساجھیداری میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہلینے کا موقع فراہم ہوگا۔


   متعلقہ خبریں

  لائیو ٹوئٹر فیڈ