ہماچل پردیش میں اگلے دو روز کے دوران بہت خراب موسم رہنے کا امکان ہے۔ مقامی محکمہئ موسمیات نے کل اور ہفتے کے روز شدید بارش، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے تعلق سے ایک الرٹ جاری کیا ہے۔
ایک رپورٹ
V/C – Prabha
ہماچل پردیش میں آج موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے، البتہ راجدھانی شملہ سمیت ریاست کے زیادہ تر حصوں میں کَل رات تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔ مغرب سے ہونے والی موسم کی تبدیلی کے مدِّنظر مقامی محکمہ موسمیات نے شملہ، Chamba، Kangara، Kullu اور منالی میں دو دن تک تیز بارش کے تعلق سے Orange Alertجاری کیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی محکمے نے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ شملہ کے محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے 21 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔