ہائی کورٹ نے آج فلمی اداکار Allu Arjun کو چار ہفتے کی عبوری ضمانت دے دی ہے۔ یہ ضمانت اداکار کے ذریعے اُس معاملے میں کیس کو خارج کرنے کی ایک عذرداری پر دی گئی ہے جس کا تعلق اُس بھگدڑ سے ہے جس میں ایک خاتون فوت ہوگئی تھی جبکہ اُن کا لڑکا زخمی ہوگیا تھا۔ عدالت نے اداکار کو 50 ہزار روپئے کے ایک ذاتی بونڈ جمع کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ جسٹس جے سری دیوی نے معاملے کو خارج کرنے کی عذرداری کی سماعت کرتے ہوئے اِس بات کا اعلان کیا۔ جج نے دیگر ملزمان کو بھی چار ہفتے کی عبوری ضمانت دی ہے جو اِس سے قبل گرفتار کئے گئے تھے۔ اِس سے پہلے دن میں، Allu Arjun کو، جسے پولیس کے ذریعے گرفتار کیا گیا تھا، ایک مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تھا اور عدالت نے 14 دن کے ریمانڈ کی ہدایت دی تھی۔بھگدڑ کا یہ واقعہ اُن کی بلاک بسٹر فلم پشپا-2- دی رائز اِن حیدرآباد کے پریمیر شو کے موقع پر پیش آیا۔ شہر کے سندھیا تھیٹر میں ہوئی اِس بھگدڑ میں ایک 39 سالہ خاتون ہلاک ہوگئی جبکہ اُن کا چھوٹا بچہ شدید طور پر زخمی ہوگیا تھا۔
Site Admin | December 13, 2024 9:33 PM
ہائی کورٹ نے آج فلمی اداکار Allu Arjun کو چار ہفتے کی عبوری ضمانت دے دی ہے
