انسداد منشیات کی ایک بڑی کارروائی کے طور پر بھارت کے کوسٹ گارڈ نے گجرات انسداد دہشت گردی کے دستے کے ساتھ تال میل قائم کرتے ہوئے ایک ہزار 800 کروڑ روپے کی مالیت کی 300 کلو Methamphetamine ضبط کی ہے۔ ایک مخصوص سراغ ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے کوسٹ گارڈ نے رات کے وقت کی گئی کارروائی کے دوران سمندر کی بین الاقوامی سرحدی لائن کے نزدیک ایک جہاز کو روکا۔ ملزمین نے منشیات کو سمندر میں پھینک دیا اور بین الاقوامی سمندر کی طرف فرار ہوگئے۔ کشتی کے نکلنے جانے کے باوجود بھارتی کوسٹ گارڈ کی ٹیموں نے منشیات برآمد کرلی۔ منشیات کی اِس کھیپ کو تحقیق کیلئے پوربندر لایا گیا ہے۔ x
Site Admin | April 14, 2025 10:12 PM
گجرات کے ساحل کے قریب بین الاقوامی سرحدی سمندر کے نزدیک ایک ہزار 800 کروڑ روپے مالیت کی منشیات ضبط کی گئی ہیں
