ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 1, 2025 10:02 PM

printer

گجرات کے بناس کانٹھا ضلعے میں آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے کم از کم اٹھارہ افراد کی موت ہوگئی۔

گجرات کے بناس کانٹھا ضلعے میں، آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے اس واقعہ پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مہلوکین کے کنبوں کے چار-چار لاکھ روپے کی مالی مدد اور زخمیوں کو پچاس-پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کابینی وزیر Rushikesh Patel نے کہا کہ آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری میں ایک زبردست دھماکے کے بعد سلیب گرنے کے سبب کم از کم 18 افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔ کم از کم 23 ورکروں کے ملبے کے نیچے دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔ کابینی وزیر نے میڈیا اطلاع دی کہ اس واقع کے فوراً بعد ضلع انتظامیہ نے بچاؤ کارروائی شروع کر دی تھی۔

وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ فیکٹری کے لائسنس کی تجدید نہیں کی گئی تھی پھر بھی وہاں آتش بازی کا سامان ذخیرہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت واقعہ کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہے اور اب تک دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں