کھیلو انڈیا پیرا گیمز میں شوٹرز اور پیرا تیر اندازوں نے، آج اپنے مخالفین کے خلاف غیرمعمولی مہارت اور مقابلے کا اظہار کرتے ہوئے سخت مقابلہ کیا۔ ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج میں، Sumedha Pathak نے دس میٹر ایئر پسٹل خواتین SHI زمرے میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔ روبینہ فرانسس نے چاندی کا تمغہ جبکہ انیتا کماری نے کانسے کا تمغہ جیتا۔ اس سے قبل دس میٹر ایئر رائفل پرون مسکڈ SHI زمرے میں ساگر بالا صاحب کٹالے نے طلائی تمغہ، مونا اگروال نے چاندی کا تمغہ اور دیپک سینی نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔ آکاشوانی کے ساتھ خصوصی بات چیت میں روبینہ فرانسس نے کھیل کود کے اپنے سفر کو رہنمائی فراہم کرنے میں سرکاری اسکیموں کے نمایاں کردار پر زور دیا۔
کھیلو انڈیا پیرا گیمز کا چوتھا دن، پاور لفٹرس، ایتھلیٹس، تیراندازوں اور شوٹرز کے سخت مقابلوں کے ساتھ پُرتجسس رہا۔ آج نئی دلّی کے JLN اسٹیڈیم میں منعقدہ پاور لفٹنگ کے مقابلے میں پنجاب کی پاور لفٹر جسپریت کور نے، قومی ریکارڈ توڑنے والی کھیلو انڈیا پیرا گیمز میں پہلی کھلاڑی بن کر تاریخ رقم کی۔ 45 کلو زمرے میں مقابلے میں کھیلتے ہوئے انھوں نے 101 کلو گرام وزن اٹھاکر طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔
Site Admin | March 23, 2025 9:42 PM
کھیلو انڈیا پیرا گیمز میں شوٹرز اور پیرا تیر اندازوں نے، آج اپنے مخالفین کے خلاف غیرمعمولی مہارت اور مقابلے کا اظہار کرتے ہوئے سخت مقابلہ کیا
