کشمیر کے بہت سے علاقوں میں، جن میں میدانی علاقے شامل ہیں، کل تازہ برفباری ہوئی ہے جبکہ وادی کے دیگر حصوں میں ہلکی سے متعدل بارش ہوئی۔
اننت ناگ، کلگام، شوپیاں اور پلوامہ ضلعوں کے میدانی علاقوں میں تازہ برفباری ہوئی جبکہ گلمرگ، سون مرگ اور پہلگام کے سیاحتی مقامات پر بھی برفباری ہوئی ہے۔ بانڈی پورہ ضلع کے Gurez، کپواڑہ کے کچھ علاقوں اور وادی کے بالائی حصوں میں بھی برفباری ہوئی ہے۔ کشمیر کے دیگر حصوں میں ہلکی سے معتدل بارش ہوئی ہے۔x