دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم DRDO اور بھارتی فوج نے آج اُڈیشہ کے ساحل پر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے سے زمین سے فضاء میں وار کرنے والے درمیانی درجے کے میزائل کے چار فوجی طیاروں کی کامیاب آزمائش کی۔ وزارت دفاع نے کہا ہے کہ میزائلوں نے فضائی نشانوں کا پتہ لگایا اور انہیں تباہ کیا۔ وزارت نے کہا کہ یہ تجربے طویل دوری، کم دوری، انتہائی بالائی، کم بالائی کے چار نشانوں کا پتہ لگانے کے لیے کیے گئے تھے، جس سے اُس کی کارروائی جاتی صلاحیت کا اظہار ہوتا ہے۔ ان طیاروں کا تجربہ آپریشنل صورت میں ہتھیاروں کے نظام کے ساتھ کیا گیا۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے DRDO، بھارتی فوج اور صنعتوں کو اِس کامیاب تجربے کے لیے مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چار کامیاب تجربوں نے اہم دوری پر نشانوں کا پتہ لگاکر ہتھیاروں کے نظام کی صلاحیتوں کو پھر سے مستحکم کیا ہے۔×