چین کی وزارت خزانہ نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے امریکی ساز و سامان پر اضافی محصولات کو 84 فیصد سے بڑھاکر 125 فیصد کر دیا ہے۔ ایک بیان میں وزارت نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے چین پر بہت ہی زیادہ محصولات عائد کرنا بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے اور یہ دباؤ اور دھمکانے کی یکطرفہ کارروائی ہے۔
سرمایہ کار اس بات کا انتظار کررہے ہیں کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اقدام کا چین کس طرح جواب دے گا۔ امریکہ نے بدھ کے روز چینی ساز وسامان پر 145 فیصد محصولات کا اعلان کیا تھا۔