ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 29, 2025 3:19 PM

printer

چھتیس گڑھ کے سُکما ضلع میں آج ایک جھڑپ کے دوران کم از کم سترہ ماؤ نواز ہلاک ہوگے، جبکہ سکیورٹی کے دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

چھتیس گڑھ کے سُکما ضلع میں آج ایک جھڑپ کے دوران کم از کم 17 ماؤ نواز ہلاک ہوگے، جبکہ سکیورٹی کے دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ Kerlapal پولیس اسٹیشن علاقے کے تحت ایک جنگل میں آج صبح ماؤنوازوں اور پولیس کے درمیان گولی باری ہوئی، جہاں سکیورٹی عملے کی ایک مشترکہ ٹیم نے نکسلیوں کے خلاف کارروائی شروع کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ DRG اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس CRPF کے عملے نے کل رات آپریشن شروع کیا تھا اور یہ آپریشن Kerlapal علاقے میں ماؤنوازوں کی موجودگی کے بارے میں اطلاع ملنے کے بعد کیا گیا تھا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ جائے مڈبھیڑ سے اب تک 16 ماؤنوازوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ آپریشن ابھی جاری ہے۔

سکیورٹی فورسز نے مارے گئے ماؤنوازوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں ہتھیار اور دھماکہ خیز مادہ برآمد کیا ہے، جن میں اے کے-47، سیلف لوڈنگ رائفل اور راکٹ لانچر کے علاوہ دیگر ہتھیار شامل ہیں۔ گزشتہ ایک سال کے عرصے میں چھتیس گڑھ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں تقریباً 400 ماؤنواز ہلاک ہوچکے ہیں اور صرف دس دن کے عرصے میں تقریباً 50 ماؤنواز جھڑپوں میں ہلاک ہوئے ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں