چھتیس گڑھ کے دانتے واڑہ اور نارائن پور ضلعوں میں آج کُل 31 ماؤ نوازوں نے خودسپردگی کی ہے۔ دانتے واڑہ ضلعے میں آج 26 ماؤ نوازوں نے ہتھیار ڈالے۔ اِن میں سے تین ماؤنوازوں پر ساڑھے چار لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ ان ماؤ نوازوں نے پولیس کے سپرنٹنڈنٹ گورو رائے کے سامنے خودسپردگی کی۔
اِس دوران نارائن پور ضلعے میں پانچ خاتون ماؤ نوازوں نے خودسپردگی کی۔ اِن پر ایک – ایک لاکھ روپے کا انعام تھا۔ جن ماؤنوازوں نے خودسپردگی کی ہے، انہیں ترغیبات کے طور پر 25-25 ہزار روپے کا چیک دیا گیا ہے۔ اِس کے علاوہ، اُنہیں نکسل بازآباد کاری پالیسی کے تحت دستیاب سبھی قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گے۔ x