ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 17, 2025 9:10 PM

printer

چھتیس گڑھ میں 20 مائونوازوں نے خودسپردگی کی ہے

بیس مائونوازوں نے آج چھتیس گڑھ میں خودسپردگی کی۔ بیجاپور ضلع میں 19 مائونوازوں نے سکیورٹی فورسز کے سامنے خودسپردگی کی۔ پولیس کے ضلع سپرنٹنڈنٹ جتیندر کمار یادو نے بتایاکہ اِن مائونوازوں پر مجموعی طور سے 29 لاکھ روپئے کا انعام رکھا ہوا تھا۔ انھوں نے کہا کہ ہر مائونواز کو، ریاستی سرکار کی بازآبادکاری کی پالیسی کے تحت، پچیس ہزار روپئے کی ترغیبی رقم فراہم کی گئی ہے۔
ایک اور واقعے میں ایک مائونواز نے، جس پر ایک لاکھ روپئے کا انعام تھا، کونڈا گائوں ضلع میں پولیس کے سامنے خودسپردگی کردی۔ اسی دوران، سکیورٹی فورسز نے دانتے واڑہ کے Maievahi علاقے میں تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران پانچ کلو گرام IED برآمد کیا اور اُسے ناکارہ بنا دیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں