پیرس میں پیرالمپکس کے آج آٹھویں دن بھارتی کھلاڑی کئی مقابلوں میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے، جن میں نشانے بازی، جوڈو، تیر اندازی، ایتھلیٹکس اور پاور لفٹنگ شامل ہیں۔ Kapil Parmar اور Kokila، Blind Judo مقابلے میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور بھارت کے تمغوں کی تعداد کو آگے بڑھانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے تیر اندازHarvinder Singh مکسڈ ٹیم Recurve اوپن کوالیفکیشن راؤنڈ میں پوجا Jatyan کے ساتھ مقابلے میں حصہ لیں گے۔ پیرالمپکس کے ختم ہونے میں کچھ روز ہی باقی ہیں اور بھارتی کھلاڑیوں نے کسی ایک پیرالمپکس میں سب سے زیادہ تمغے حاصل کرکے تاریخ رقم کی ہے۔ اِس وقت بھارتی ٹیم تمغوں کی فہرست میں 13 ویں مقام پر ہے اور اُس نے سونے کے 5، چاندی کے 9 اور کانسے کے 10 تمغے جیتے ہیں۔ اختتامی تقریب سے پہلے کچھ مقابلے ایسے ہیں، جن میں بھارتی کھلاڑیوں کے اور تمغے جیتنے کا امکان ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے پیرس پیرالمپکس میں کسی واحد پیرالمپک میں سب سے زیادہ تمغے جیتنے پر سبھی کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔
Site Admin | September 5, 2024 3:01 PM
پیرس پیرالمپک گیمس میں اب تک سب سے زیادہ تمغے حاصل کرنے کا ریکارڈ بنانے کے بعد آج آٹھویں روز بھارتی کھلاڑی مزید تمغے حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے
