پنجاب پولیس نے Tarn Taran میں منشیات کے ایک اسمگلر کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے 15 کلوگرام Heroin برآمد کی۔ اس کا تعلق پاکستان اور امریکہ میں قائم منشیات کے سنڈیکیٹس سے ہے۔ ریاستی حکومت کے ذریعے ”Yudh Nasheyan Virudh‘ مہم کے آغاز کے بعد سے ضبط کی گئی اب تک کی یہ سب سے بڑی کھیپ ہے۔ پنجاب کے DGP گورو یادو نے بتایا کہ پکڑے گئے شخص کی شناخت امرتسر کے ہرش پریت سنگھ کے طور پر کی گئی ہے، جو پاکستان کے ساتھ سرحد کے نزدیک علاقوں میں منشیات کی کھیپوں کو حاصل کرنے میں کلیدی تھا۔
منشیات کے دیگر تاجروں کو فروخت کرنے کے بعد، منشیات سے حاصل کی جانے والی رقم کو وہ حوالہ چینلوں کے ذریعے، امریکہ میں قائم اپنے ہینڈلر کو بھیجا کرتا تھا۔ اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔x