ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 4, 2025 11:26 PM

printer

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی آج غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی آج غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔ اِس کے ساتھ ہی پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس ختم ہوگیا ہے۔ یہ اجلاس 31 جنوری کو شروع ہوا تھا۔ اپنے اختتامی خطاب میں لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ بجٹ اجلاس کے دوران ایوان میں 118 فیصد کام کاج ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کے دوران ایوانِ زیریں میں 16 بل منظور کئے گئے۔

اِس سے قبل پارلیمانی امور کے وزیر کرن ریجیجو نے کہا کہ راجیہ سبھا میں وقف ترمیمی بل 2025 پر 17 گھنٹے سے زیادہ بحث و مباحثہ کیا گیا، جو کہ تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوک سبھا میں بھی بل پر تقریباً 14گھنٹے بحث و مباحثہ کیا گیا۔ انہوں نے کانگریس کی سینئر رہنما سونیا گاندھی کے اِس تبصرے پر بھی اعتراض کیا کہ مذکورہ بل پارلیمنٹ میں جبراً پاس کیا گیا ہے۔

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے یہ کہتے ہوئے، اُن کے تبصرے پر نہایت افسوس کا اظہار کیا کہ سبھی ضابطوں اور کارروائی کے بعد ہی قانون کو منظوری دی گئی ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں