پارلیمنٹ نے منی پور میں صدر راج نافذ کرنے سے متعلق ایک آئینی قرار داد منظور کی ہے، جسے رات دیر گئے راجیہ سبھا نے منظوری دے دی۔ یہ آئینی قرار داد منی پور کے معاملے میں آئین کی دفعہ-356 (1) کے تحت اِس سال 13 فروری کو صدر جمہوریہ کے اعلان سے متعلق ہے۔ لوک سبھا اِسے پہلے ہی منظور کرچکی ہے۔
قرار داد پر بحث کا جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ گزشتہ برس نومبر کے بعد سے منی پور سے تشدد کی کوئی خبر نہیں ہے۔ انہوں نے اپوزیشن کے اس الزام کو بھی مسترد کردیا کہ صورتحال سے نمٹنے میں ناکامی کے سبب ریاست میں صدر راج نافذ کیا گیا تھا۔اس سے قبل قرار داد پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے اپوزیشن کے رہنما ملکاارجن کھڑگے نے حکومت پر منی پور میں تشدد پر قابو پانے میں ناکامی کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ منی پور کے معاملے میں کوئی حکمت عملی اور طویل مدتی پالیسی نہیں ہے۔×