ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

پارلیمنٹ نے کل راجیہ سبھا کی منظوری کے ساتھ قدرتی آفات کے بندوبست سے متعلق ترمیمی بِل 2024 کو پاس کر دیا۔

پارلیمنٹ نے کل راجیہ سبھا کی منظوری کے ساتھ قدرتی آفات کے بندوبست سے متعلق ترمیمی بِل 2024 کو پاس کر دیا۔ لوک سبھا نے اس بِل کو  پچھلے سال دسمبر میں منظوری دی تھی۔ اس کا مقصد ملک بھر میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاریوں میں اضافہ کرنا ہے۔ یہ بِل قدرتی آفات کے بندوبست سے متعلق قانون 2025 میں ترمیم کرتا ہے۔ اس کا مقصد قدرتی آفات کی صورت میں کام کرنے والی قومی اتھارٹی اور ریاستی اتھارٹیز کے کام کاج میں بہتری لانا ہے۔ بل پر بحث کا جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا کہ قدرتی آفات کے حجم اور رفتار میں تبدیلی آئی ہے۔ لہٰذا قدرتی آفات سے نمٹنے کے طریقہئ کار میں بھی اسی کے مطابق تبدیلی ہونی چاہیے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں