وسطی غزہ شہر کے دیر البلاح میں آج اسرائیلی فضائی حملوں میں کم سے کم 10 فلسطینی ہلاک ہوگئے۔ غزہ کی سول ڈیفنس کے مطابق اِن میں سے 7 لوگ ایک گاڑی میں سفر کر رہے تھے اور اِن سات لوگوں میں سے 6 کا تعلق ایک ہی کنبے سے تھا۔ سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ کئی دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں دیر البلاح کے الاقصیٰ اسپتال پہنچایا گیا ہے۔
اِس سے پہلے ایک اسرائیلی حملے میں غزہ شہر کے آخری پوری طرح کام کرنے والے اسپتال Al-Ahli Baptist کا حصہ تباہ ہوگیا تھا۔ اسرائیل کی دفاعی افواج IDF کا کہنا ہے کہ اُس نے اِس اسپتال کو اِس لیے نشانہ بنایا تھا کیونکہ اِس میں حماس کا کمان اینڈ کنٹرول سینٹر چل رہا تھا۔
اِس سے پہلے اسرائیلی فوج نے وسطی نُصیرَت پناہ گزین کیمپ، ساتھ ہی جنوبی خان یونس کے باشندوں کیلئے انخلا کے نئے احکامات جاری کیے تھے۔ x