ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 3, 2025 3:04 PM

printer

وزیرِ اعظم نریندر مودی تھائی لینڈ کے دو دن کے دورے پر بینکاک پہنچ گئے ہیں۔ وزیر اعظم BIMSTEC کی چھَٹی سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی BIMSTEC کی چھٹی سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے تھائی لینڈ کی راجدھانی بینکاک پہنچ گئے ہیں۔ تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم اور ٹرانسپورٹ محکمے کے وزیر نے ہوائی اڈے پر جناب مودی کا خیرمقدم کیا۔ بھارتی برادری کے لوگوں نے جناب مودی کے وہاں پہنچنے پر شاندار Garba رقص کے ساتھ اُن کا والہانہ انداز سے استقبال کیا۔

جناب مودی نے گرمجوشی کے ساتھ اُن کا خیرمقدم کئے جانے پر تشکر کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارت اور تھائی لینڈ کے گہرے ثقافتی رشتے ہیں اور ہمارے لوگوں کے ذریعے یہ پروان چڑھتے رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے تھائی رامائن Ramakien کی مسحور کن پرفارمنس کا مشاہدہ بھی کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ رامائن ایشیا کے کئی حصوں میں دلوں اور روایتوں کو جوڑتی رہی ہے۔ وزیر اعظم کا تھائی لینڈ کا یہ تیسرا دورہ ہے۔ اِس سے پہلے وہ 2016 اور 2019 میں وہاں گئے تھے۔

وہاں پہنچنے کے بعد جناب مودی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر کہا کہ وہ سرکاری مصروفیات اور پروگراموں میں شرکت کرنے نیز بھارت اور تھائی لینڈ کے درمیان اشتراک کے رشتوں کو مستحکم بنانے کے متمنی ہیں۔ اپنے دو دن کے سرکاری دورے کے دوران وزیرِ اعظم نریندر مودی آج شام بینکاک میں تھائی لینڈ کی اپنی ہم منصب Paetongtarn Shinawatra کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔

دونوں رہنما باہمی تعلقات کے تمام تر پہلوؤں کی پیشرفت کا جائزہ لیں گے اور بھارت – تھائی لینڈ باہمی ساجھیداری کو نئی رفتار دینے کے طور طریقوں پر تبادلہئ خیال کریں گے۔ دونوں رہنما علاقائی اور کثیر ملکی معاملات پر بھی بات چیت کریں گے۔ اُن کی موجودگی میں کئی دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔ کل ہونے والی BIMSTEC کی چھَٹی سربراہ کانفرنس کا موضوع ہے، ”خوشحال، مضبوط اور کھلا BIMSTEC“۔ سربراہ کانفرنس میں بینکاک ویژن 2030 منظور کیا جائے گا اور BIMSTEC کے ممتاز افراد کے گروپ کی رپورٹ کی تائید بھی کی جائے گی تاکہ BIMSTEC کا مستقبل کا خاکہ تیار کیا جاسکے۔ BIMSTEC سربراہ کانفرنس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کَل تین دن کے سرکاری دورے پر سری لنکا جائیں گے۔ جناب مودی سری لنکا کے صدر Anura Kumara Disanayake کی دعوت پر وہاں کا دورہ کریں گے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں