ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ حکومت، بہار کی ہمہ جہت ترقی کے تئیں پابند ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کابینہ کے اُن فیصلوں کی تعریف کی ہے جن میں اُس نے بہار میں، کوسی میچی ریاست بھر کے رابطہ پروجیکٹ کو شامل کرنے کی منظوری دی ہے۔ یہ منظوری پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا کے تحت تیزی سے سینچائی کرنے کے فائدوں کے پروگرام اور ایک چار لین والے پٹنہ – ساسارام راہداری پروجیکٹ کے تحت دی گئی ہے۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ حکومت، بہار کی ہمہ جہت ترقی کا عزم کیے ہوئے ہے۔ انھوں نے کہا کہ اِس پروجیکٹ کے تحت نہ صرف ایک بڑے رقبے میں سینچائی کے لیے پانی فراہم کیا جائے گا بلکہ اِس سے کسان بھائیوں اور بہنوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔

کَل نئی دلی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ اِس پروجیکٹ سے بہار کے ارریا، پُورنیہ، کشن گنج اور کیٹہار ضلعوں میں خریف کے موسم کے دوران دو لاکھ دس ہزار ہیکٹیر سے زیادہ رقبے میں اضافی سالانہ سینچائی کی سہولت فراہم ہوگی۔

جناب ویشنو نے یہ بھی بتایا کہ حکومت نے چار لین والے گرین فیلڈ اور براؤن فیلڈ پٹنہ_  آرا _  ساسارام راہداری کی تعمیر کو منظوری دی ہے، جس کی لمبائی 120 اعشاریہ ایک صفر کلومیٹر ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اِس پروجیکٹ سے، بنیادی ڈھانچ کو فروغ حاصل ہوگا اور 48 لاکھ دن کا روزگار فراہم ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں