ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ حکومت نے پچھلے دس سال میں ملک کی سبھی اطراف کو باہم مربوط کرنے کے مقصد سے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی بہت سی کوششیں کی ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ حکومت نے پچھلے دس سال میں ملک کی سبھی اطراف کو باہم مربوط کرنے کے مقصد سے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی بہت سی کوششیں کی ہیں۔ انھوں نے رامیشورم میں پامبن پُل کا افتتاح کیا اور  تمل ناڈو میں ریل اور سڑک پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھا، جس پر آٹھ ہزار 300 کروڑ روپے کا خرچ آئے گا۔

رامیشورم میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تمل ناڈو کی ترقی سے ملک کو ترقی حاصل ہوگی۔

جناب مودی نے اِس کا ذکر کرتے ہوئے کہ تمل ناڈو میں بنیادی ڈھانچے کا فروغ، اُن کی حکومت کی ترجیح ہے، کہا کہ پچھلی دہائی میں تمل ناڈو کے ریلوے بجٹ میں سات گنا اضافہ ہوا ہے۔

جناب مودی نے قدیم تمل ثقافت اور زبان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ جناب مودی نے ریاستی سرکار سے اپیل کی کہ وہ طبی طلبا کو اُن کی مادری زبان میں مطالعہ کرنے کا موقع فراہم کرے۔ انھوں نے اُن سیاست دانوں کی نکتہ چینی کی جنھوں نے اُنھیں خطوط لکھتے ہوئے تمل زبان میں، دستخط تک نہیں کیے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں