ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 4, 2025 3:04 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں چھٹی BIMSTEC سربراہ کانفرنس میں شرکت کی۔ انہوں نے BIMSTEC کو عالمی بہبود کو فروغ دینے کا ایک اہم پلیٹ فارم قرار دیا

وزیراعظم نریندر مودی نے آج خاص طور پر کہاہے کہ BIMSTEC عالمی سطح پر مزید بھلائی سے متعلق ایک اہم فورم ہے۔ انہوں نے اِسے مستحکم کرنے اور اِس سے متعلق سرگرمیوں میں گہرائی لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

بینکاک میں منعقدہ چھٹی BIMSTEC سربراہ کانفرنس میں وزیراعظم نے، امداد باہمی کے مختلف پہلوؤں کو شامل کرتے ہوئے 21 نکاتی ایکشن پلان تجویز کیا۔ انہوں نے کہاکہ BIMSTEC ملکوں میں تجارت کو فروغ دیے جانے کا یہی وقت ہے۔ انہوں نے BIMSTEC کے تجارت چیمبر کے قیام اور ہر سال BIMSTEC بزنس سربراہ کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا۔ جناب مودی نے BIMSTEC خطے میں  ایک مقامی کرنسی میں تجارت کے امکانات پر مطالعہ کیے جانے کی تجویز رکھی۔

انہوں نے کہاکہ میانما اور تھائی لینڈ کو متاثر کرنے والے حالیہ زلزلے سے، قدرتی آفات سے نمٹنے کے میدان میں  مل کر کام کرنے کی ضرورت اجاگر ہوتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت میں قدرتی آفات کے بندوبست سے متعلق BIMSTEC کا مہارت کا مرکز قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے خاص طور پر کہاکہ بھارت میں بودھی اقدام کے تحت، BIMSTEC ملکوں کے 300 نوجوانوں کو ہر سال تربیت دی جائے گی۔ جناب مودی نے کہاکہ BIMSTEC روایتی موسیقی فیسٹول بھی اِس سال بھارت میں منعقد کیا  جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ثقافت جیسی کچھ چیزیں باہم مربوط ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ثقافتی رابطوں سے BIMSTEC ممالک مزید قریب آگئے ہیں۔

وزیراعظم نے بنگلہ دیش کے اعلیٰ صلاحکار محمد یونس کے ساتھ ایک دوطرفہ ملاقات کی۔ یہ ملاقات سربراہ کانفرنس سے   الگ ہوئی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں