ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 31, 2025 2:46 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی 19 اپریل کو کٹرا سے کشمیر تک کے لیے 272 کلو میٹر طویل اُدھم پور، سری نگر، بارہمولہ ریل رابطے کے مکمل ہونے پر کٹرا سے کشمیر کیلئے پہلی وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی 19 اپریل کو کٹرا سے کشمیر تک کے لیے 272 کلو میٹر طویل اُدھم پور، سری نگر، بارہمولہ ریل رابطے کے مکمل ہونے پر کٹرا سے کشمیر کیلئے پہلی وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے۔ کَل جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی 19 اپریل کو ادھم پور پہنچیں گے۔ وزیراعظم دنیا کے سب سے بڑے ریلوے پُل کا دورہ کریں گے اور اِس کا افتتاح کریں گے۔ اِس کے بعد جناب مودی کٹرا سے وندے بھارت ٹرین کو جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے۔ یہ سروس پہلے کٹرا سے چلے گی کیونکہ جموں اسٹیشن پر تزئین کاری کا کام جاری ہے۔

حکام کے مطابق مذکورہ ٹرین سے جموں اور شری نگر کے درمیان سفر کے وقت میں نمایاں طور پر کمی آئے گی اور خطے میں رابطے میں بھی بہتری آئے گی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں