ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 3, 2025 9:58 PM

printer

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے موجودہ جغرافیائی اسٹریٹیجک  غیر یقینی حالات کو اجاگر کرتے ہوئے طویل مدتی اور قلیل مدتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مسلح افواج کی تیاری کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے موجودہ جغرافیائی اسٹریٹیجک  غیر یقینی حالات کو اجاگر کرتے ہوئے طویل مدتی اور قلیل مدتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مسلح افواج کی تیاری کی ضرورت پر زور دیا۔ جناب سنگھ نے آرمی کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بیان دیا۔ نئی دلی میں جاری سال میں دو بار منعقد ہونے والی یہ تقریب کل اختتام پذیر ہوگی۔ جناب سنگھ نے ہائبرڈ جنگ سمیت غیر مروجہ اور غیر مناسب جنگی حربوں کو اجاگر کیا جو مستقبل کی جنگوں کا حصہ ہوں گے۔ انہوں نے مزید زور دے کر کہا کہ سائبر، اطلاعات، مواصلات، تجارت اور مالی معاملات مستقبل کے تنازعوں کا لازمی حصہ بن چکے ہیں۔ جناب سنگھ نے کہا کہ اس تناظر میں مسلح افواج کے لئے یہ ضروری ہوگیا ہے کہ وہ منصوبہ سازی اور حکمت عملی وضع کرتے وقت ان پہلوؤں پر غور کریں۔

شمالی سرحدوں سے متصل موجودہ صورتحال کے بارے میں جناب سنگھ نے فوجوں میں پورے اعتماد کا اظہار کیا اور ثابت قدمی اور چوکنا رہنے کے لئے مسلح افواج کی ستائش کی۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں