امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی محکمے کے مرکزی وزیر امت شاہ نے آج بہار میں 800 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں اور اسکیموں کو ملک کے نام وقف کیا اور سنگِ بنیاد رکھا۔ جناب امت شاہ نے اِس موقع پر وہاں موجود لوگوں سے خطاب بھی کیا۔
جناب امت شاہ نے امدادِ باہمی محکمے کیلئے ایک الگ وزارت قائم کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کی ستائش کی اور آزادی کے 75 سال بعد مذکورہ شعبے میں ترقی کو اجاگر کیا۔
وزیر موصوف پٹنہ میں امدادِ باہمی Conclave کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔x