ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 5, 2025 10:21 AM | Shah Chattisgarh

printer

وزیر داخلہ امت شاہ آج چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور میں، نکسلیوں کے خلاف کارروائی کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ منعقد کریں گے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج چھتیس گڑھ کے بَستر ڈویژن کے دانتے واڑہ ضلعے میں، بَستر Pandum تہوار کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔ جناب شاہ، چھتیس گڑھ کے دو روزہ دورے پر کل شام رائے پور پہنچے ہیں۔ جناب شاہ آج رائے پور میں ماؤ نواز مخالف کارروائیوں سے متعلق جائزہ میٹنگ کی صدارت بھی کریں گے۔

V/C – Vikalp Shukla

بَستر Pandum یا بَستر اُتسو، بَستر کے گوناگوں قبائلی آرٹ اور تہذیب کی بازیابی اور اُس کے ملک و بیرونِ ملک نمائش کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس 3 روزہ پروگرام کے تحت قبائلی رقص، عوامی گیت، قبائلی ڈرامہ، موسیقی کے آلات، ملبوسات، جواہرات اور کرافٹ اور پکوان جیسے 7 زمروں میں مقابلوں کا انعقاد کیا گیا تھا۔ بَستر Pandum کے ڈویژن سطح کے مقابلوں کا آغاز 3 اپریل کو ہوا تھا، جو آج اختتام پذیر ہوں گے۔ مرکزی وزیر داخلہ دانتے واڑہ میں ماں دنتیشوری مندر بھی جائیں گے۔ اس کے علاوہ جناب شاہ آج شام رائے پور میں، محکمہ جاتی جائزہ میٹنگ میں ماؤ نواز مخالف کارروائیوں کا جائزہ لیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں