وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج نئی دلّی میں انڈونیشیا کے صدر Prabowo Subainto سے ملاقات کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ بھارت کی 76 ویں یوم جمہوریہ تقریبات میں مہمان خصوصی کے طور پر انڈونیشیا کے صدر کی شرکت، دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ دوستی کیلئے ایک شاندار جشن ثابت ہوگا۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان کثیر جہتی باہمی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے صدر Prabowo Subainto کی رہنمائی کا اعتراف کیا۔ صدر Prabowo، 76 ویں یوم جمہوریہ تقریبات سے قبل چار روزہ دورے پر کل رات بھارت پہنچے۔ امور خارجہ کی وزیر مملکت Pabitra Margherita نے قومی راجدھانی میں ہوائی اڈے پر ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ اپنے دورے کے دوران انڈونیشیا کے صدر، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔ پچھلے سال اکتوبر میں عہدہ سنبھالنے کے بعد صدر Prabowo Subainto کا بھارت کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اُن کا یہ دورہ رہنماؤں کو دو طرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہئ خیال کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ بھارت اور انڈونیشیا کے درمیان پُرجوش دوستانہ تعلقات ہیں۔ ایک جامع اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر انڈونیشیا، بھارت کی مشرق نواز پالیسی اور بھارت بحر الکاہل خطے میں ایک اہم ستون ہے۔
Site Admin | January 24, 2025 9:49 PM
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں مہمانِ خصوصی کے طور پر صدر Prabowo Subainto کی شرکت، بھارت اور انڈونیشیا کے درمیان دوستی کا شاندار جشن ہے
