وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ Julie Bishop نے کَل نئی دلی میں بات چیت کی، جس میں میانما میں تیزی سے بدلتے ہوئے حالات پر توجہ مرکوز کی گئی۔
بِشپ، بھارت کے دورے پر ہیں۔ پچھلے سال اپریل میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے بِشپ کو، میانما کا اپنا خصوصی ایلچی مقرر کیا تھا۔ میانما میں یکم فروری 2021 سے، جب سے فوج نے بغاوت کرکے اقتدار پر قبضہ کیا ہے، بڑے پیمانے پر، پُرتشدد مظاہرے کیے جا رہے ہیں جن میں، جمہوریت کی بحالی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
مزاحم فوجوں نے بھارت، چین اور بنگلہ دیش سے متصل سرحدوں پر بہت سے اہم تجارتی ناکوں پر قبضہ کرلیا ہے۔
میانما، بھارت کے اہم پڑوسی ملکوں میں سے ایک ہے اور اِس کی ایک ہزار 640کلومیٹر طویل سرحد، بھارت سے متصل ہے، جس پر کئی شمال مشرقی ریاستیں واقع ہیں۔ اِن میں دہشت گردی سے متاثرہ ناگالینڈ، اور منی پور بھی شامل ہیں۔x