وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ باہمی مفاد کے خاطر دفاع اور سلامتی سے متعلق تعاون میں اضافے پر زور دیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے اپنے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زائد بن سلطان النہیان کے ساتھ آج نئی دِلی میں، بھارت-متحدہ عرب امارات کے مشترکہ کمیشن کی 15ویں میٹنگ سے اپنے افتتاحی کلمات میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہاکہ بھارت اور UAE کے درمیان اپنے اپنے خطوں کے استحکام، سلامتی اور خوشحالی کے تحفظ اور فروغ کے سلسلے میں دلچسپی مشترک ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ دفاع اور سلامتی سے متعلق تعاون میں اضافے سے اِس مشترکہ مقصد کو تعاون حاصل ہوگا۔
Site Admin | December 13, 2024 9:44 PM
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے، باہمی مفاد کیلئے، UAE کے ساتھ دفاع اور سکیورٹی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا ہے
