ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 4, 2025 9:23 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی کَل پریاگ راج میں مہاکنبھ میلے کا دورہ کریں گے۔ وہ سنگم پر پوتر ڈُبکی لگائیں گے

وزیر اعظم نریندر مودی کَل پریاگ راج میں مہاکنبھ میلے کا دورہ کریں گے۔ وہ سنگم پر پوتر ڈُبکی لگائیں گے۔ اور ماں گنگا کی پوجا ارچنا کریں گے۔ 13 جنوری کو پوش پورنیما کے موقع پر مہاکنبھ 2025 کا آغاز ہوا تھا اور یہ دنیا کا سب سے بڑا مذہبی اور ثقافتی اجتماع ہے جس میں دنیا بھر سے عقیدتمند شامل ہو رہے ہیں۔ 26 فروری کو مہاشیو راتری پر یہ اختتام پذیر ہوگا۔ بھارت کی روحانی اور ثقافتی وراثت کو فروغ دینے اور اُس کے تحفظ کے حکومت کے عزم سے مطابقت رکھتے ہوئے وزیر اعظم نے مذہبی مقامات پر بنیادی ڈھانچے اور سہولتوں کو فروغ دینے کی خاطر مسلسل سرگرم اقدامات کئے ہیں۔
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ مہاکنبھ میں مَونی اماوسیہ پر پیش آنے والے واقعے کی، حکومت گہرائی سے تحقیقات کرے گی اور سازش کرنے والوں کا پردہ فاش کرے گی۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جناب آدتیہ ناتھ نے کہا کہ انتظامیہ اس المناک واقعے سے فوری حرکت کرتے ہوئے نمٹ پائی۔ انھوں نے کہا کہ گذشتہ 22 روز میں 38 کروڑ عقیدتمندوں نے سنگم پر پوتر ڈُبکی لگائی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں