ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

وزیر اعظم نریندر مودی چھَٹی بِمسٹیک سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے تھائی لینڈ کے دو روزہ دورے پر آج صبح روانہ ہو گئے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی چھَٹی بِمسٹیک سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے تھائی لینڈ کے دو روزہ دورے پر آج صبح روانہ ہو گئے ہیں۔ 2016 اور 2019 کے بعد وزیراعظم کا تھائی لینڈ کا یہ تیسرا دورہ ہے۔ روانگی کے موقع پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے واضح کیا کہ گذشتہ دہائی میں خلیجِ بنگال خطے میں Bimstec، علاقائی ترقی، کنکٹوِٹی اور معاشی ترقی کا  پلیٹ فارم بن گیا ہے۔

وزیر اعظم آج شام بنکاک میں تھائی لینڈ کے اپنے ہم منصب Paetongtarn Shinawatra کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔ دونوں رہنما دونوں ملکوں کے  دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کی پیشرفت کا جائزہ لیں گے اور بھارت-تھائی لینڈ دوطرفہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے طور طریقوں پر تبادلہئ خیال کریں گے اور علاقائی اور کثیر جہتی مسائل پر اپنے خیالات کا تبادلہ کریں گے۔ دونوں رہنما کئی دو طرفہ دستاویزات پر دستخط کا بھی مشاہدہ کریں گے۔

کل منعقد ہونے والی چھَٹی بِمسٹیک سربراہ کانفرنس کا موضوع ہے: ”خوشحال، مستحکم اور کھلا بِمسٹیک“۔ سربراہ کانفرنس میں بنکاک وژن 2030 کو اپنایا جائے گا اور بِمسٹیک کی مستقبل کی سمت کا تعین کرنے کے لیے بِمسٹیک کے ممتاز افراد کے گروپ کی رپورٹ کی بھی توثیق کی جائے گی۔ وزیر اعظم مودی کے تھائی لینڈ کے شاہ راما X اور ملکہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے

 V/C – Superna

بھارت اور تھائی لینڈ کے درمیان تاریخی طور پر پُرجوش دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ تہذیبی، ثقافتی اور مذہبی رشتے ہیں۔ تھائی لینڈ بھارت کا سمندری پڑوسی ملک ہے۔ تھائی لینڈ ایکٹ ایسٹ پالیسی میں ایک قابل قدر ساجھیدار اور بھارت-بحرالکاہل کے وژن اور بِمسٹیک میں ایک انتہائی قابل قدر شراکت دار ہے۔ تھائی لینڈ آسیان کی تیسری سب سے بڑی معیشت ہے اور آسیان خطے میں سنگاپور، انڈونیشیا اور ملائیشیا کے بعد بھارت کا چوتھا سب سے بڑا تجارتی ساجھیدار ہے۔  دونوں ملکوں کی دو طرفہ تجارت تقریباً 15 ارب ڈالر ہے، جس میں بھارت کی برآمدات تقریباً 5 ارب جبکہ تھائی لینڈ کی درآمدات تقریباً 10 ارب ڈالر ہیں۔ بِمسٹیک پر بھارت کی توجہ ادارے اور صلاحیت سازی، سیکورٹی کو مضبوط بنانے اور کنیکٹیویٹی بڑھانے پر ہے۔

سربراہ کانفرنس کے دوران متعدد معاہدوں اور اعلانات پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔ جناب مودی کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

بِمسٹیک سربراہ کانفرنس کے بعد، وزیر اعظم مودی سری لنکا کے صدر انورا کمارا دیسا نائیکے کی دعوت پر 4 سے 6 اپریل تک سری لنکا کا سرکاری دورہ کریں گے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں