وزیر اعظم نریندر مودی نے ناندیڑ ضلعے میں ہوئے حادثے میں سات خاتون مزدوروں کی موت پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سبھی متاثرین کے اہل خانہ کو دو – دو لاکھ روپے کی مدد کا اعلان کیا ہے۔ زخمیوں کو پچاس – پچاس ہزار روپئے دیئے جائیں گے۔
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے بھی حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور متاثرین کے اہلِ خانہ کو پانچ – پانچ لاکھ روپے کی مالی مدد کا اعلان کیا ہے۔ یہ حادثہ آج صبح سویرے اُس وقت پیش آیا، جب زرعی مزدوروں کو لے جارہا ایک ٹریکٹر کنویں میں گرِ گیا۔ x