وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دلّی میں اقتصادی ماہرین کے ساتھ بجٹ سے پہلے کے صلاح مشورے میں شرکت کی۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، نیتی آیوگ کے CEO بی وی آر سبرامنیم اور دیگر سینئر عہدیداران نے اِس میٹنگ میں شرکت کی۔
2025-26 کے مرکزی بجٹ سے پہلے کا صلاح مشورہ اِس مہینے کی 6 تاریخ کو شروع ہوا تھا۔ محترمہ سیتا رمن نے مختلف ریاستوں کے وزراء خزانہ، سابقہ ایسوسی ایشن، معیشت کے ماہرین اور MSMEs کے ساتھ صلاح مشورہ کیا تھا۔
امید ہے کہ مرکزی وزیر خزانہ 2025-26 کا بجٹ لوک سبھا میں یکم فروری کو پیش کریں گی۔ x