ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 24, 2025 9:57 AM | PM-NCC Cadets

printer

وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں، یومِ جمہوریہ تقریبات 2025 میں شرکت کرنے والے NCC کیڈٹس، NSS رضاکاروں، نوجوانوں کے رابطے کے پروگرام کے کیڈٹس، جھانکیوں کے فنکاروں اور قبائلی مہمانوں سے ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں، یومِ جمہوریہ تقریبات 2025 میں شرکت کرنے والے NCC کیڈٹس، NSS رضاکاروں، نوجوانوں کے رابطے کے پروگرام کے کیڈٹس، جھانکیوں کے فنکاروں اور قبائلی مہمانوں سے ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم کی رہائش گاہ 7 لوک کلیان مارگ پر ایک پروگرام کا اہمتام کیا گیا ہے، جہاں جناب مودی جھانکیوں کے اُن فنکاروں سے بات چیت کریں گے، جو جھانکیوں کو خوبصورت بناتے ہیں۔ وہ اس سال  یومِ جمہوریہ کی پریڈ میں شامل ہونے والے NCC کیڈٹس سے بھی بات چیت کریں گے۔

یومِ جمہوریہ پریڈ 2025، بھارت کی ثقافتی گوناگونیت اور فوجی طاقت کا ایک منفرد امتزاج ہوگا، جس میں آئین کو اختیار کیے جانے کے 75 برس اور جَن بھاگیداری پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

اس سال ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی حکومت کی وزارتوں اور محکموں کی 31 جھانکیاں پریڈ میں شامل ہوں گی، جو سوَرنِم بھارت: وراثت اور وِکاس کی عکاسی کریں گی۔

دو جھانکیاں آئین کے 75 برس کو پیش کریں گی۔ دیگر اہم جھانکیاں بھگوان بِرسا کے 150ویں یومِ پیدائش، سردار وَلبھ بھائی پٹیل اور بھارتی موسمیات محکمے پر مبنی ہوں گی۔

یومِ جمہوریہ کی پریڈ میں 300 فنکار شامل ہوں گے، جو ملک کے مختلف حصوں سے وابستہ موسیقی کے سازوں سے، سارے جہاں سے اچھا کی دھن بجائیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں