وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں، 2025 کی یومِ جمہوریہ تقریبات میں شرکت کرنے والے NCC کیڈٹس، NSS رضاکاروں، نوجوانوں کے رابطہ پروگرام کے کیڈٹس، جھانکیوں کے فنکاروں اور قبائلی مہمانوں سے ملاقات کریں گے۔ اِس پروگرام کا اہتمام وزیر اعظم کی رہائش گاہ 7 لوک کلیان مارگ پر کیا گیا ہے، جس کے دوران جناب مودی جھانکیوں کے اُن فنکاروں سے بات چیت کریں گے، جو یہ جھانکیاں تیار کرتے ہیں اور اُنہیں کوئی نہیں جانتا۔ وہ اس سال یومِ جمہوریہ کی پریڈ میں شامل ہونے والے NCC کیڈٹس سے بھی بات چیت کریں گے۔
Site Admin | January 24, 2025 2:48 PM
وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں 2025 کی یومِ جمہوریہ تقریبات میں شرکت کرنے والے NCC کیڈٹس، جھانکیاں بنانے والے فنکاروں اور قبائلی مہمانوں سے ملاقات کریں گے
