وزارت خزانہ نے آج بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ آف ریوینو انٹلیجنس، DRI نے 11 اپریل کو میزورم کے نواحی علاقے سے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے پاس سے 52 اعشاریہ 67 کلو گرام Methamphetamine برآمد ہوئی ہے، جس کی مالیت 52 کروڑ روپے سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔ یہ نشہ آور مادہ، اینٹ کے سائز کے 53 پیکٹس میں ایک ٹرک میں رکھا گیا تھا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ نشہ آور مادہ Zokhawthar سیکٹر کے راستے میانما سے غیر قانونی طور پر لایا گیا تھا۔ ٹرک ڈارئیور اور اُس کے ساتھی پر NDPS ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ x