نشانے بازی میں بھارت نے Lima میں ISSF عالمی کَپ میں پہلے دن طلائی، نقرئی اور کانسے کا تمغہ جیت کر مضبوط شروعات کی۔
خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں نوجوان کھلاڑی Suruchi Singh نے ہم وطن اور ایک گولڈ میڈلسٹ منوبھاکر کو شکست دے کر سونے کا تمغہ جیتا۔ منوبھاکر کو چاندی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔
18 سالہ Suruchi نے فائنل مقابلے میں 243 اعشاریہ چھ پوائنٹس حاصل کرکے یہ مقابلہ جیتا۔ انہوں نے منوبھاکر کو ایک اعشاریہ تین پوائنٹس کے فرق سے ہرایا۔
مردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں سوربھ چودھری نے شاندار واپسی کرتے ہوئے کانسے کا تمغہ جیتا۔ دو برسوں میں یہ اُن کا پہلا انفرادی ISSF تمغہ ہے۔×