ملک کے شمالی حصے میں آج بیساکھی کا تہوار روایتی جوش وخروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ پنجاب، ہریانہ اور چنڈی گڑھ میں یہ تہوار زیادہ جوش وخروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔
پنجاب میں لوگ میلے کی تقریبات میں شامل ہونے سے پہلے دریاؤں، سروروں اور نہروں میں ڈبکی لگارہے ہیں۔
وزیراعظم نریندر مودی نے اس موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ تہوار ہرایک کی زندگی میں نئی امید خوشیاں اور فراوانی لے کر آتا ہے۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ یہ تہوار، یکجہتی، شکرگزاری اور تجدید کے جذبے کی علامت ہے۔ وزیراعظم نے جلیانوالا باغ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا کہ آنے والی نسلیں
شہیدوں کے ناقابل تسخیر جذبے کو ہمیشہ یادرکھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری قومی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ ان کی قربانی کی بدولت، بھارت کی جدوجہد آزادی میں ایک انقلابی تبدیلی آئی ہے۔ ××