ملک بھر کی مختلف تنظیموں نے وقف ترمیمی بل کا خیر مقدم کیا ہے اور اِسے نریندر مودی حکومت کی جانب سے محروم اور پسماندہ مسلمانوں کے لیے اصلاحات کے خیر سگالی جذبے سے تعبیر کیا۔
آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے پنج کُلہ میں واقع ہریانہ اردو اکیڈمی کے سابق ڈائریکٹر اور ادیب شمس تبریزی نے وقف ترمیمی بل کی حمایت کی۔
لوک سبھا کی جانب سے وقف ترمیمی بل کے منظور ہونے کی خبر آنے کے بعد کیرالہ کے کوچی کے قریب واقع ساحلی گاؤں Munambam کے باشندوں نے نریندر مودی حکومت کی حمایت میں گذشتہ آدھی رات جلوس نکالا۔