ملک بھر میں فصل کی کٹائی کے روایتی تہوار منائے جارہے ہیں۔ آج پنجاب میں بیساکھی اور کیرالہ میں Vishu، مغربی بنگال میں Poila Boishakh، آسام میں Bohag Bihu اور تمل ناڈو میں Puthandu کا تہوار کل منایا جائے گا۔ بیساکھی کا تہوار 1699 میں گرو گووند سنگھ کے ذریعے خالصہ پنتھ کے قیام کی یاد میں بھی منایا جاتا ہے اور اسی دن 1919 میں جلیانوالہ باغ سانحہ بھی وقوع پذیر ہوا تھا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ اور وزیراعظم نریندر مودی نے لوگوں کو تہوار کی مبارکباد پیش کی ہے اور جلیانوالہ سانحہ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ محترمہ دروپدی مرمو نے کہا کہ ان کی قربانیوں نے بھارت کی جدوجہدِ آزادی کو تقویت بخشی جبکہ جگدیپ دھنکھڑ نے ان قربانیوں کو شجاعت کا مظہر قرار دیا۔
جناب مودی نے کہا کہ آنے والی نسلیں ان کے ناقابل تسخیر جذبے پر فخر کریں گی۔ x