مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ آج راجستھان کا دورہ کریں گے۔ اپنے اس دورے کے دوران جناب امت شاہ Kotputli-Bahador ضلع میں واقع Patwa کے مقام پرکئی مذہبی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ وہ Bavdi میں یوگی با با بال ناتھ کےTaposthali کے مقام پر منعقدہونے والے Kundiya 108 رودرا مہامرتنجے مہا یگیہ مکمل ہونے کی تقریب میں بھی حصہ لیں گے۔
اس کے علاوہ، جناب شاہ سناتن دھرم سمّیلن سے خطاب کریں گے۔ روایت اور روحانیت کا جشن منانے والی اس عظیم مذہبی تقریب میں، راجستھان سمیت کئی ریاستوں کے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد میں شرکت کرنے کا امکان ہے۔ اس تقریب میں وزیراعلیٰ بھجن لال شرما، مرکزی وزیربھوپیندر یادو، جے پور دیہات کے رکن پارلیمنٹ راؤ راجندر اور دیگر کئی
ارکان اسمبلی بھی شرکت کریں گے۔ وزیرداخلہ کے اس دورے کے لئے سکیورٹی کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں۔××