مرکزی وزیر داخلہ اور BJP کے سینئر رہنما امت شاہ آج بہار کا دورہ کررہے ہیں۔ ریاست کے اپنے دو روزہ دورے کے دوران جناب شاہ، گوپال گنج میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کریں گے اور پٹنہ میں ریاستی سطح کے Cooperative Conclave میں ایک عوامی میٹنگ سمیت کئی پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ پٹنہ پہنچنے کے بعد جناب شاہ آج شام پارٹی لیڈروں نیز لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے ارکان پارلیمنٹ، اسمبلی ممبران، MLCs اور دیگر منتخب نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ کل جناب شاہ پٹنہ میں ریاستی سطح کے Cooperative Conclave کا بھی افتتاح کریں گے۔
جناب شاہ 800 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروگراموں اور پروجیکٹوں کو بھی وقف کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ کوآپریٹو کمیونٹی کے 7 ہزار سے زیادہ نمائندے اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ دن میں مرکزی وزیر گوپال گنج جائیں گے، جہاں وہ ایک پبلک میٹنگ سے خطاب کریں گے۔×